مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عشرہ فجر کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اگر ہم ماضی پر ایک نظر کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ دنیا امریکہ اور سویت یونین کے دو بلاکوں میں تقسیم تھی اور دنیا میں کسی ایک بلاک کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا تھا، ایسی صورتحال میں حضرت امام خمینی (رہ) نے دین اور عوام کی قدرت پر اعتماد کرتے ہوئے انقلاب اسلامی برپا کیا جس کی جڑیں الہی سنتوں پر استوار ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد گذشتہ 43 برسوں میں ایران کی عظمت ، رفعت ، شان و شوکت میں بے نظیر اضافہ ہوا ہے ایران نے دنیا میں اسلامی اصولوں پر مبنی نظام پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کی مشکلات کا اصلی راہ حل اسلام کے پاس موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی ہدایت میں شاندار اور تاریخی کردار ادا کیا ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ایران کو ہر لحاظ سے قوی اور مضبوط بنادیا ہے ، انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ